جو نیا اور امپورٹڈ فریج کمپنی کی جانب سے صارف کو ڈھائی سے تین لاکھ میں فراہم کیا جاتا ہے وہ اس مارکیٹ میں صرف تھوڑے بہت استعمال کے بعد صرف 60 سے 70 یا پھر 80 ہزار کے عوض فروخت کر دیا جاتا ہے-
|
| |
| جبکہ اس کے فیچر اور کنڈیشن دیکھ کر اس رقم کی ادائیگی بھی مہنگا سودا معلوم نہیں ہوتا- عموماً ان امپورٹڈ فریج کے دروازوں پر ہی ایسے جدید پینل نصب ہوتے ہیں جن سے پورا فریج اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کیا جاسکتا ہے- |
| |
| اس کے علاوہ یہ فریج دیوقامت بھی ہوتے ہیں جو کہ انتہائی پرکشش معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان میں فریزر الگ اور سبزیاں رکھنے والا پورشن الگ بھی فراہم کیا جاتا ہے- ان فریج کے سسٹم اور خوبصورتی دیکھ کر خریدار نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں خریدنے پر تیار ہوجاتا ہے- یقیناً اتنے جدید فیچر اور خوبصورتی کے ساتھ لاکھوں کی مالیت کا امپورٹڈ فریج صرف چند ہزار میں ملنا تعجب کی بات ہے- |
| |
البتہ اگر کوئی خریدار کم فیچر سے آراستہ یا کم قیمت والا سادہ فریج خریدنے کی خواہش کرتا ہے تو اس کی بھی یہ خواہش یہاں پوری ہوجاتی ہے-
| اس مارکیٹ میں استعمال شدہ عام فریج بھی مناسب قیمت میں اور بہترین حالت میں مل جاتے ہیں جو کہ ضروری جانچ کے بعد باآسانی خریدے جاسکتے ہیں- عموماً یہ فریج متوسط طبقے کے لیے رکھے جاتے ہیں اور ان کی قیمت 30 سے 45 ہزار کے درمیان ہوتی ہے- | | | | اگر آپ بھی معیاری اور جدید فریج خریدنا چاہتے تو پھر انتظار کس بات کا ہے؟ ہوجائیں تیار اور پہنچ جائیں مارکیٹ اپنے فریج کو گھر لانے کے لیے- |
|
Post a Comment